اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موقر قومی انگریزی اخبار(ایکسپریس ٹریبون) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم (ن) نے خیبر پختونخواہ میں الیکشن جیتنے کیلئے نیا ہتھکنڈہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی جو (ن) لیگ کے مرکزی رہنما بھی ہیں انہوں نے خیبر پختونخواہ کے ایسےحلقوں کا دورہ کرنا شروع کر دیا ہے جہاں تحریک انصاف انتہائی مضبوط ہے،
مضبوط حلقوں سے سیٹیں جیتنے کیلئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے علاقے کے لوگوں کو آفر کی ہے کہ اگر وہ نزدیکی مسجد میں چل کر قرآن پاک پر حلف دیں تو ان کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ قرآن پاک پر یہ حلف دینا ہوگا کہ آپ ہر حال مین (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے اور اس کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق (ب) لیگ نے خیبر پختونخواہ میں لوگوں کی وفاداریاں خریدنے کیلئے مذہب کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔