اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواکے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 31اگست تک بند رہیں گے جبکہ اس حوالے سے
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے باضابطہ طو رپرنوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔جس کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 31جولائی تک ہونگی جبکہ ہائرسکینڈری سکولوں میں موسم گرماکی چھٹیاں 15جون سے شروع ہونگی ۔