پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کافیصلہ اور عالمی عدالت میں بھارتی جج،جانتے بوجھتے وزیراعظم پاکستان نے کیا کردیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017 |

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور ماہرقانون بابراعوان نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے کلبھوشن کے معاملے پرعالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کامعاملہ اچانک ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کاکلبھوشن یادیوکے بارے میں پاکستان کونوٹس 10مئی کوملاجوپاکستان کے دفترخارجہ کوملالیکن وزیراعظم نوازشریف نے چارسال سے کوئی وزیرخارجہ مقررنہیں کررکھاہے

اس لئے وزارت خارجہ کاقلمدان بھی ان کے اپنے پاس ہے اس لئے یہ ذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی جانب سے کیس فائل ہو چکا تھا۔ پاکستان کا وزیر اعظم ہاؤس،وزیر اعظم ، دفتر خارجہ اور چیف ایگزیکٹو سمیت اس حوالے سے خاموش رہے ۔بابراعوان نے کہاکہ وزیراعظم سے بھارتی بزنس مین سنجن جندل نے ملاقات میں ایسی کیابات کی کہ سنجن جندل پاکستان آئے ا ورتباہی مچاکرچلے گئے ۔انہوں نے کہ وزیراعظم اس بزنس مین سے ہونے والی گفتگوکے بارے میں قوم کوبتادیں ۔انہوں نے کہ کلبھوشن کامقدمہ سننے والے عالمی عدالت انصاف کے پینل میں ایک بھارتی جج بھی شامل ہے۔قوانین کے مطابق پاکستان بھی اس عدالت میںایک جج بھیج سکتاہے لیکن پاکستان نے اس طرح کچھ نہیں کیااورکوئی ایڈہاک جج نہیں بھیجاگیا۔انہوں نے کہاکہ اگرووٹنگ ہوجائے توایک ویٹوپائور رکھ سکتے ہیں اوریہ بات مجھے اورپاکستانیوں کومعلوم ہے لیکن حکومت نے ایساکیو ںنہیں کیا؟،یہ بات سمجھ سے بالاترہے ۔انہوں نے کہ کلبھوشن کامقدمہ سننے والے عالمی عدالت انصاف کے پینل میں ایک بھارتی جج بھی شامل ہے۔قوانین کے مطابق پاکستان بھی اس عدالت میںایک جج بھیج سکتاہے لیکن پاکستان نے اس طرح کچھ نہیں کیااورکوئی ایڈہاک جج نہیں بھیجاگیا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…