اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اسلامی سکالرمولاناطارق جمیل کوگزشتہ روزدبئی میں کینیڈاجانے والی پروازسے آف لوڈکردیاگیاتھا لیکن جمعہ کے روزمولاناطارق جمیل پندرہ ر وزہ دورے پرکینیڈاروانہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مولاناطارق جمیل جمعہ کے روزپندرہ ر وزہ دورے پرکینیڈاروانہ ہوگئے ہیں۔
اس دور ے کے دوران مولاناطارق جمیل سابق پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی کی فائونڈیشن کے زیراہتمام ایک چیریٹی کے ایونٹ میں بھی شرکت کرینگے جبکہ کینیڈامیں مقیم مسلمان کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گےاور اسلام کی تبلیغ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمولاناطارق جمیل کوکینیڈاجانے سے روک دیاگیاتھا ۔