ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوز لیکس ٹویٹ کی واپسی کے بعداہم سیاسی رہنما فوج کے پیچھے پڑ گئے

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے‘ فوج کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ حکومت کے ماتحت ہے‘ قانون کے اندر رہ کر اپنا کام کرے‘ ڈان لیکس کے معاملے کو زیادہ اچھالا گیا‘ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانی چاہئے۔ فوج کو یہ تسلیم کرنا ہے کہ وہ اصولی طور پر حکومت کے ماتحت ہے

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی معاملے پر ٹکراؤ کی حامی نہیں فوج کو یہ تسلیم کرنا ہے کہ وہ اصولی طور پر حکومت کے ماتحت ہے قانون کے اندر رہ کر اپنا کام کرے ماضی میں فوج اور سیاست دانوں کی لڑائی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں جس کی وجہ سے آدھا ملک اس لڑائی کی بھینٹ چڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے جبکہ ڈان لیکس کے حوالے سے معاملات حل ہوگئے ہیں اس حوالے سے حکومت کو اپنی سویلین بالادستی کو قائم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے کو بے جا اچھالا گیا اس قسم کی باتیں تو تبصرہ نگار بھی ٹی وی کے مختلف پروگرام میں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاتے اس حوال سے میں نے تین مرتبہ ایوان بالا میں قرارداد جمع کروائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس قسم کی باتیں تو تبصرہ نگار بھی ٹی وی کے مختلف پروگرام میں کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاتے اس حوال سے میں نے تین مرتبہ ایوان بالا میں قرارداد جمع کروائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…