جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم کے ایک قریب ترین اعلی افسرپرکروڑوں روپے کے الزامات ،تحریک انصاف حقائق عوام کے سامنے لے آئی ،حکومت سے بڑامطالبہ

datetime 11  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط ارسال کردیا۔خط تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے لکھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد پر لگے بدعنوانی کے الزمات کی بابت استفسارکرتے ہوئے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ کا بیان کہ کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ اگر اسکی تحقیقات میں لگ جائیں تو کام کیا کریں گے ملک میں کرپشن کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے۔

غالبا یہی وجہ ہے کہ عین آپ کی ناک کے نیچے آپ کے اپنے دفتر میں کرپشن نے بہت فروغ پایا جس کی مثال اپ کے سیکرٹری فواد حسن فواد ہیں۔فواد حسن فواد کی طرف سے افسران کی جانبدارنہ تعیناتی پر رکن اسمبلی کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس داخل کیا۔ بتایا جائے کہ اس سنگین معاملے کے نوٹس پر کسی قسم کوی کوئی کاروائی کیوں عمل میں نہیں لائی گئی۔ عندلیب عباس نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریاض حسین نے فواد حسن فواد پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگایا اور احتجاجا مستعفی بھی ہوئے۔ اس سنجیدہ ترین معاملے کو ایف آئی اے یا نیب کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا یا اس پی جے آئی ٹی کیوںنہیں تشکیل دی گئی؟ آپ کی جانب سے فواد حسن فواد کی بطور بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعیناتی سپریم کورٹ کے 13مارچ 2017کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ عدالت عالیہ کی کھلے احکامات کے مطابق انہیں ابھی تک اس سیٹ سے برخاست کیوں نہیں کیا گیا؟ عندلیب عباس نے یہ بھی لکھا کہ فواد حسب فواد کی کرپشن اور بد عنوانی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کرپشن کی ختم نہیں کرنا چاہتے اور نہ یہ آپ کی ترجیح ہے۔ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جس پر قومی خزانے لاکھوں روپے خرچ ?وئے کیوں عوام کے سامنے پیش نہیں کی گئی جبکہ وزیر خزانہ اور داخلہ دونوں نے اس کے لیئے وعدہ کیا تھا۔ عندلیب عباس نے انفارمیشن ایکٹ 2002 کے تحت براہ کرم مطلوبہ معلومات 21 یوم کے اندر فراہم کی جانے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…