راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان اورآئی ایس پی آرکے ڈی جی میجرجنرل آصف غفورنے کہا ہےکہ کالعدم تنظیم طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کوعوام کے سامنے پیش کرنے کامقصد یہ تھاتاکہ پاکستانی عوام کومعلوم ہوسکے کہ احسان اللہ احسان کس طرح ہمارے خلاف استعمال کیاجاتارہا۔
انہوں نے کہاکہ اس کامطلب ہرگزیہ نہیں کہ اس کوہیروبناکرپیش کیاگیابلکہ احسان اللہ احسان کے بارے میں فیصلہ قانون کے مطابق کیاجائے گا۔۔اس موقع پرانہوں نے بتایاکہ نورین لغاری کوپاک فوج نے لاہورسے بازیاب کروایاوہ دہشتگرد نہیں ہے بلکہ دہشتگردبننے جاری رہی تھی لیکن بروقت کارروائی کی وجہ سے بازیاب کرالی گئی ۔