اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے گردے نکال کربیچنے کا گھناؤنادھندہ اورشریف خاندان کا ہسپتال،اب تک کے سب سے بڑے سکینڈل نے سب کو ہلاکررکھ دیا

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گروہ کی خاتون ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کے کئی دیگر ملازم بھی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 2 افراد آپریشن کے بعد دم بھی توڑ چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ کی خاتون ایجنٹ شریف میڈیکل سٹی کی سابقہ ملازمہ نکلی۔

دوران تفتیش ملزمہ صفیہ نے انکشاف کیا کہ 3 سال قبل اس گروہ میں شامل ہوئی اور اس مکروہ دھندے کا آغاز شریف میڈیکل سٹی سے کیا۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ شریف میڈیکل سٹی کے کئی دیگر ملازم بھی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔ملزمہ صفیہ کا مبینہ طور پر کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مریض کا گردہ نکلوا کر نواز شریف کے سیکرٹری کے بھائی جاوید کوبھی لگوایا۔ صفیہ کا کہنا تھا کہ میرے ذریعے ڈاکٹر فواد نے اب تک 12 افراد کے گردے نکالے جن میں سے ایک غیر ملکی سمیت 2 افراد کا دوران آپریشن انتقال بھی ہوا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث یہ گروہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پورا گروہ بے نقاب ہوجائے گا۔ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس گروہ کا شکار ہوا ہے تو وہ ایف آئی اے حکام سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث یہ گروہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پورا گروہ بے نقاب ہوجائے گا۔ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس گروہ کا شکار ہوا ہے تو وہ ایف آئی اے حکام سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…