اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اوررکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے قومی احتساب بیورو(نیب)کے ساتھ پلی بارگین کے تحت 33کروڑروپے واپس کردیئے ہیں ۔یہ انکشاف معروف صحافی رئوف کلاسرانے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران کیا۔رئوف کلاسرانے بتایاکہ حمزہ شہباز بھی نیب کیساتھ پلی بارگین کر چکے ہیںاوراس مدمیں انہوں نے نیب کو33کروڑروپے کی ادائیگی کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شوگرملزکی منتقلی پرپابندی کے قانون کے بائوجود ایگزیکٹوآرڈرکے تحت شوگرملوں کی منتقلی کامقدمہ بھی لاہورہائیکورٹ میں ہے اوراس مقدمے میں وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجےاورمرحوم عباس شریف کے صاحبزادے کوبھی طلب کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرآنے والادن شریف فیملی کےلئے مشکلات بڑھارہاہے ۔کیونکہ ایک طرف پاناماکیس کی وجہ سے پریشانی ہے اوردوسری طرف شوگرملزکامقدمہ مشکلات کاباعث بن رہاہے ۔