اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آ باد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ پو لیس نے تعلیمی اداروں کے طلبا ء اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات فروخت کر نے وا لا ایک افغانی منشیات فروش گرفتار،1150 گرام چرس ،نشہ آور گولیاں برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ؤ نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی،
تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک افغانی منشیا ت فروش جو کہ تعلیمی اداروں کے طلبا ء اور ڈانس پارٹوں میں منشیا ت فروخت کر تا ہیا اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے ۔ اس اطلاع کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال نے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر طارق رؤف معہ دیگر ملازمان پر ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری کا رروائی کر تے ہوئے عمید ولد غلام ربانی سکنہ افغانستان کو ایف ٹین فورکے علاقہ سے گرفتار کرکے 1150 گر ام چرس ،نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ، مزید تفتیش جار ی ہے۔ پولیس کی دریا فت پر مذکورہ ملزم نے بتلا یا کہ وہ یو نیو رسٹی کے طا لب علموں اور ڈانس پارٹیوں میں منشیا ت فروخت کر تا ہے، مزید تفتیش جار ی ہے۔ پولیس کی دریا فت پر مذکورہ ملزم نے بتلا یا کہ وہ یو نیو رسٹی کے طا لب علموں اور ڈانس پارٹیوں میں منشیا ت فروخت کر تا ہے،مزید تفتیش جا ری ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل پر اطلاع دیں. اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔