بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’’ان لوگوں کو ڈھونڈ کر نکالا جائے‘‘ عدالت کا ایک اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری اور ان کے ساتھیوں کی گمشدگی کا پتہ چلانے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی ہدایت کردی۔جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اسماعیل مری کی جانب سے اپنے بھائی سمیت تین افراد کی بازیابی کے لیے دی گئی درخواست کی سماعت کے بعد احکامات صادر کیے۔

بنچ نے سماعت کو 18 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ہوم ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ غلام قادر مری اور دیگر کے بارے میں جلد از جلد معلومات حاصل کرنے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں رینجرز نے عدالت کو بتایا تھا کہ غلام قادر مری کو ان کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا، مزید کہا تھا کہ غلام قادر مری اور ان کے ساتھیوں کو نہ ہی رینجرز نے گرفتار کیا اور نہ ہی وہ پیرا ملٹری فورس کی حراست میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…