بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھیانک حادثے کا شکارہونے سے صرف ایک دن قبل فیصل صالح حیات کو کون سی اہم ذمہ داریاں سونپنے کافیصلہ کرلیاگیاتھا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات کی کار فیصل آباد گوجرہ موٹر وے پر ٹریلر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹر وے پولیس نے فیصل صالح حیات اور اْن کے ڈرائیور کو الائیڈہسپتال منتقل کردیا ۔ فیصل صالح حیات کی گاڑی کو حادثہ امین پور کے قریب پیش آیا ۔خبر رساں ادارے آئی این پی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیاتھاکہ مخدوم فیصل صالح حیات کوپنجاب میں پارٹی کاصدر

جبکہ موجودہ صدرقمرزمان کائرہ کوپارٹی کاجنرل سیکرٹری پنجاب مقررکردیاجائے۔مخدوم فیصل صالح حیات نے گزشتہ دنوں ہی منڈی شاہ جیونہ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں دوبارہ پی پی پی کوجوائن کرنے کااعلان کیاتھاجبکہ اب انکوپنجاب میں پیپلزپارٹی کے صدرکاعہدہ سونپنے کا فیصلہ ہواتھا۔مخدوم فیصل صالح حیات کوپارٹی کے پرانے اورناراض ساتھیوں کومنانے کاٹاسک بھی دیاجارہاتھا۔مخدوم فیصل صالح حیات کے بارے میں دعویٰ کیاگیاتھا کہوہ ذاتی مصروفیات ختم ہونے کے بعد عہدہ سنبھال لیں گےمخدوم فیصل صالح حیات کے بارے میں دعویٰ کیاگیاتھا کہوہ ذاتی مصروفیات ختم ہونے کے بعد عہدہ سنبھال لیں گے لیکن اس سے قبل ہی وہ بھیانک حادثے کا شکارہوگئے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرناک حادثے کے باوجود فیصل صالح حیات کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی تاہم اْن کی پشانی، ہونٹ پر چوٹ اور دایاں بازو فریکچر ہوا ہے۔حادثے میں فیصل صالح حیات کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ، جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فیصل صالح حیات کو آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم منتقل کردیا گیا ہے ۔موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی دانش کلیار کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیاں چل رہیں تھیں۔ مخدوم فیصل صالح حیات کی گاڑی کیساتھ ان کی سیکیورٹی اور فیملی کی گاڑیاں بھی تھیں تاہم خطرناک حادثے کے باوجود فیصل صالح حیات کی زندگی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…