جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں رمضان المبارک کاآغاز کس تاریخ کو ہوگا اورعیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟پیش گوئی کردی گئی

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی ایام اور مذہبی تہواروں کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27مئی بروز ہفتہ کی شام نظر آئے گا اورپہلا روزہ 28مئی بروز اتوار کو ہو گا جبکہ29روزوں کے بعدفرزندان اسلام 26 جون بروز پیر کو عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے ۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کا نیا چاند 25مئی بروز جمعرات اور 26مئی بروز جمعہ کی درمیانی شب 12بجکر 44منٹ پر پیدا ہو گااس طرح جمعہ کی شام بوقت مغرب اس کی عمر 18گھنٹے 28 منٹ ہو گی اور سورج غروب ہونے و چاند طلوع ہونے کا درمیانی دورانیہ صرف 39منٹ ہو گا اس طرح جمعہ کی شام چاند نظر آنا کسی بھی صورت ممکن نہیں کیونکہ نیا چاند دیکھنے کیلئے سورج کے غروب ہونے اور چاند کے طلوع ہونے کا درمیانی وقفہ کم از کم 50 منٹ ہونا ضروری ہے۔انہوںنے بتایاکہ چونکہ 27مئی بروز ہفتہ کی شام نیو مون کی عمر 42گھنٹے 29منٹ ہو گی اور افق پر اس کا دورانیہ 104منٹ ہو گا اس لئے اسے بآسانی دیکھا جا سکے گا اس طرح یکم رمضان المبارک 28 مئی بروز اتوار کو ہو گی اور اس روز فرزندان توحید پہلا روزہ رکھیں گے۔انہوں نے مزید بتایاکہ اس بار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 29ایام پر مشتمل ہو گا جس کے باعث فرزندان اسلام 26جون بروز پیر بمطابق یکم شوال المکرم کو عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے۔تاہم پاکستان میں رمضان المبارک کے چانداورعید کے چاندکاباقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی اوراسی کے مطابق ہی رمضان المبارک اورعید الفطرمنائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…