منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثارمیں جرات ہے تواس لیگی شخصیت سے یہ کام بندکرائیں ،اعتزازاحسن کاوزیرداخلہ کوبڑاچیلنج

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا یہ کہنا درست ہے کہ ٹویٹس زہر قاتل ہیں اور اگر ان میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹویٹس بند کرائیں۔ مریم نواز وزیراعظم نوازشریف کی وراثت کو آگے لے کر جانا چاہتی ہیں اور حمزہ شہباز شریف کا پتہ کاٹا جارہا ہے،وزارت داخلہ کے17گریڈ کے ترجمان نے خورشید شاہ کے خلاف بے ہودہ بیان دیا،

افسر سے بیان جاری کرنے کی بجائے وزیر خود بیان جاری کریں، خورشید شاہ کے خلاف بیان جاری کرنے والے افسر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز وزیراعظم نوازشریف کی وراثت کو آگے لے کر جانا چاہتی ہیں اور حمزہ شہباز شریف کا پتہ کاٹا جارہا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے استعفی دیا تو مریم نواز کو ان کی جگہ پر لایا جائے گا، پاناما فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز والد کے زیرکفالت نہیں تھیں لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ بے نامی دارنہیں، ہوسکتا ہے جے آئی ٹی اس نتیجے پر پہنچے کہ مریم نواز بے نامی دار ہیں۔ڈان لیکس سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت نے ظفر عباس اور سرل المیڈا جیسے اچھے صحافیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے، ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے طارق فاطمی اور را تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار کا یہ کہنا درست ہے کہ ٹویٹس زہر قاتل ہیں، مریم نواز کا میڈیا سیل وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے تمام اجلاسوں کو سنتا اور ریکارڈ کرتا ہے، وہ ایسے اجلاسوں کی ٹویٹس کرتی ہیں جن میں وہ موجود ہی نہیں ہوتیں، گزشتہ سال بھی کشمیر پر بلائی گئی اے پی سی بند کمرے میں تھی لیکن خبریں باہر نکلیں، چوہدری نثار علی خان میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹویٹس بند کرائیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے 17 گریڈ کے ترجمان نے خورشید شاہ کے خلاف بے ہودہ بیان دیا، وزارت داخلہ کے افسر سے بیان جاری کرنے کی بجائے وزیر خود بیان جاری کریں، خورشید شاہ کے خلاف بیان جاری کرنے والے افسر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…