بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’مائنس لندن گروپ‘‘ اگر یہ کام ہو گیا تو فاروق ستارالطاف حسین سے بغاوت کر دینگے ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی، مہاجر قومی مومنٹ بارے کیا فیصلہ کر لیا گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم لندن کو مائنس کر کے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی سمیت تمام دھڑوں کو ایک ساتھ ملانے کا منصوبہ، کامیابی کی صورت میں مہاجر قومی موومنٹ کو بھی ساتھ ملا لیا جائے گا۔لندن میں مقیم قیادت امن و امان خراب کرنے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہے۔ پاکستان کے مؤقر قومی اخبار روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کو حسب توقع پذیرائی نہ ملنے پر اس کے تخلیق کاروں نے ایم کیو ایم لندن مائنس کر کے باقی تمام دھڑوں کو ایک کرنے کے پلان پر غور شروع کر دیا ہے

اور اس حوالے سے ابتدائی پیغامات پہنچا دئیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے توقع ظاہر کی جا رہی ہے عام انتخابات سے قبل پی ایس پی ، ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ کے تینوں دھڑوں کا انضمام عمل میں لایا جا سکتا ہے تاہم اگر اس حوالے سے اگر کوئی رکاوٹ ہوئی تو بعد از الیکشن تینوں دھڑوں کے انضمام کے پلان پر عمل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بغیر کسی دھڑے سے انضمام کے الیکشن میں اترنے کے خواہشمند ہیں،رپورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں 10سے 12نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو فاروق ستار گروپ کھل کر لندن قیادت کے خلاف میدان میں آجائے گا جبکہ دوسری جانب بانی ایم کیو ایم جانتے ہیں کہ ان کے حمایت یافتہ افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت حاصل نہیں ہو سکی گی اس لئے انہوں نے دو پلان بنا رکھے ہیں جس کے مطابق پہلے پلان کے مطابق کراچی میں موجود بانی ایم کیو ایم کے حامی شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں تاہم اگر یہ پلان ناکام ہوا تو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے حامیوں کو انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایات جاری کی جائیںتاہم اگر یہ پلان ناکام ہوا تو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے حامیوں کو انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایات جاری کی جائیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…