پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی بچے اور اساتذہ انتہا پسندوں ہندوئوں کے ہاتھوں بال بال بچ گئے

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند ہندوئوں نے ایکسچینج پروگرام کے تحت بھارت پہنچنے والے 50پاکستانی بچوں اور اساتذہ کو بھی نہ بخشا، بچے اور اساتذہ سخت سکیورٹی میں پاکستان پہنچا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی این جی او کے پروگرام کے تحت پوری دنیا سے سکولوں کے بچے اور اساتذہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچے ان بچوں میں 50پاکستانی بچے اور اساتذہ بھی شامل تھے مگر بھارتی حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام نظر آئی۔

ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی بچوں اور اساتذہ کیساتھ ساتھ میزبان این جی او کے منتظمین کو بھی سنگین دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کے باعث پاکستانی بچوں اور اساتذہ کو سخت سکیورٹی میں امرتسر لایا گیا جہاں سے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق پاک بھارت حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا بھی کہنا ہے کہ لوگ بھارت جانے سے خوفزدہ ہیں اور ویزے کیلئے آنے والی درخواستوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…