سیالکوٹ( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی کے صدر محسن عتیق شیخ ،وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکرٹری زاہد ملک و دیگر نےعمران خاں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں
۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ،سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خاں،مرکزی رہنما عمرفاروق ڈاربھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری محمد اخلاق حلقہ پی پی122 سے عام انتخابات2018 ء میں ٹکٹ جاری کرنے یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔جس کے بناء پر وہ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔جبکہ آئندہ چند روز میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔