اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے خوش خبری، آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن دس سے پندرہ فی صد بڑھانے کا امکان ہے۔ آئندہ وفاقی بجٹ کی خبر رکھنے والے وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تنخواہوں کیلئے 40 سے 45 ارب
اضافے کے بعد 390 سے 395 ارب روپے، پنشن کیلئے فنڈز 25 سے 30 ارب روپے بڑھا کر 270 سے 275 ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے مختلف الاؤنسز میں بھی اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کم سے کم تنخواہ بھی بڑھا کر 14 سے 15 ہزار روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔