اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پسی پاکستانی عوام پر بوجھ میں اضافہ ، وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے یومیہ اخراجات میں10فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں اخراجات بڑھ کر 7.4ملین سالانہ تک جا پہنچے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے یومیہ اخراجات سال 2014-15میں 210,497روپے تھے جو کہ بڑھ کر سال 2015-16میں 230,793روپے ہوئے اور اب ان میں مزید 10فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہائوس کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اور الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اس بات کا انکشاف پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کے گزشتہ دو سالوں کے اخراجات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں داخل کرائے گئے اعدادو شمار میں ہوا ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015-16میں وزیراعظم ہائوس کے سالانہ اخراجات 84.23ملین روپے بتائے جاتے ہیں جبکہ سال 2014-15کیلئے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات کا میزانیہ76.83ملین سالانہ تھا۔گزشتہ دو سالوں کے اعدادوشمار میں 7.4ملین روپے کے اضافے کا فرق واضح ہے ۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015-16میں وزیراعظم ہائوس کے سالانہ اخراجات 84.23ملین روپے بتائے جاتے ہیں جبکہ سال 2014-15کیلئے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات کا میزانیہ76.83ملین سالانہ تھا۔گزشتہ دو سالوں کے اعدادوشمار میں 7.4ملین روپے کے اضافے کا فرق واضح ہے ۔