منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ویڈیو سکینڈل، جے یو آئی(ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) جے یو آئی(ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ جھوٹی ویڈیو سے گھبرانے والا نہیں ہوں، گلگت بلتستان میں مشینیں تقسیم کرنے جارہا ہوں، یہ مٹی میرے لیے بڑی ضروری ہے، مٹی کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا، گالی کی سیاست نہیں کرتا، ٹاک شوز میں نہیں جاتا، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں بلایا جائے ضرور کروں گا.مجھے تصویر نہیں کھنچوانی، لوگوں کی فلاح چاہتا ہوں،

گزشتہ سال 45 ہزار خاندانوں کو رمضان پیکج دیا، آس سال رمضان پیکج کی تیاری کر رہے ہیں۔وہ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سینیٹر طلحہ محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، صدر آر آئی یو جے ناصر ہاشمی اور ویڈیو جرنلسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ویڈیو جرنلسٹس کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مدعو کیا، ویڈیو جرنلسٹس بہت بڑا کام کر رہے ہیں، میڈیا کی وجہ سے پورے ملک میں تبدیلی آگئی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میڈیا ورکرز کا حصہ ہے، میڈیا ورکرز کے مسائل سن کر افسوس ہوا، انشا اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل حل ہونگے، مسائل کے حل کیلئے اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا، اتحاد میں اپنی ایک طاقت ہے، اتحاد ہوگا تو مسائل بھی حل ہونگے، زندگی کے اندر مسائل آتے ہیں، مایوسی کفر ہے، خندہ پیشانی مسائل کا سامنا کرنا چاہیے، کوئٹہ واقعے کا سن کر افسوس ہوا، ایسوسی ایشن ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں کہ اکثریت کا فائدہ ہو، آج دو لاکھ دے کر جارہا ہوں، مجھے تصویر نہیں کھنچوانی، لوگوں کی فلاح چاہتا ہوں،

گزشتہ سال 45 ہزار خاندانوں کو رمضان پیکج دیا، آس سال رمضان پیکج کی تیاری کر رہے ہیں، جھوٹی ویڈیو سے گھبرانے والا نہیں ہوں، گلگت بلتستان میں مشینیں تقسیم کرنے جارہا ہوں، یہ مٹی میرے لیے بڑی ضروری ہے، مٹی کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا، گالی کی سیاست نہیں کرتا، ٹاک شوز میں نہیں جاتا، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جہاں بلایا جائے ضرور کروں گا۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تمام منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اکثر ٹی وی چینلز میں حالات خراب ہیں، تنخواہوں کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہے، کوئی کیمرہ مین بیمار ہو تو کوئی پوچھنے والا نہیں، چینل مالکان پیمرا مزید مراعات چاہتے ہیں، ہم نے ورکرز کے حق کیلئے دھرنا دیا، میڈیا ورکرز کو بھی وہی مراعات ملنی چاہیں جو دیگر ورکرز کو حاصل ہیں۔

ویڈیو جرنلسٹس ایسوسیشن کے صدر شاہین گردیزی نے کہاکہ ویڈیو جرنلسٹس کے بے شمار مسائل ہیں ان کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ورکرز کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والوں کے خود بے شمار مسائل ہیں.، آر آئی یو جے کے صدر ناصر ہاشمی نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا مبارکباد کے مستحق ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا ہاسز کی ہر چیز کی انشورنس ہے لیکن فیلڈ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے کیمرہ مین حضرات کی کوئی انشورنس نہیں، تقریب سے سینئر کیمرہ مین عرفان ہاشمی، وی جے اے آئی کے سیکرٹری جنرل خالد ملک، فردوس نظامی، شکیل قرار اور دیگر نے بھی خطاب کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…