پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کیلئے حیرت انگیزخصوصیات کی حامل بس تیار

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ 30مارچ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی میں حقوق مارچ کراچی میں لاکھوں لوگوں کی قیادت کرینگے ،جو اس روز تین بجے مزار قائد سے شروع ہوگی۔حقوق مارچ کراچی کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کے لیے کنٹینر نمابس کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جس کے لیے تبدیلی ایکسپریس کو سبز پرچموں اور پارٹی کے بینروں سے سجایا گیاہے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ،بیت المکرم مسجد اور دیگر ارد گرد کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا، اس دوران انہوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر جاکر عوام میں ریلی کے حوالے سے بنائے گئے خصوصی پمفلٹ کو تقسیم کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 30اپریل کے روز ہر صورت گھروں سے نکلیں ،انہوں نے کراچی کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ 30 اپریل کو کراچی میں عمران خان آرہے ہیں جو اس وقت اس ملک کے سب سے ہر دلعزیز اور مقبول ترین لیڈر ہیں اس وقت کراچی کا جو حال کردیا گیا ہے وہ آج سب کے سامنے ہے یہاں ہم نے قتل وغارت گری کا بازار گرم دیکھا یہاں بھتہ خوری اور رشوت ستانی اور پرچی مافیا نے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنادیا تھا جب ہیٹ اسٹروک سے ہم نے ساڈھے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو مرتے دیکھا اس وقت بھی یہاں کے حکمرانوں نے اپنی آنکھوں کونہیں کھولا ،انہوں نے کہاکہ اول تو کراچی میں پانی موجود ہی نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو لوگ سیورج زدہ پانی پی رہے ہیں جس سے عوام مختلف بیماروں کا شکار ہیں اس وقت پورا کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکاہے جو کراچی کبھی روشنیوں کا شہر ہوا کرتاتھا آج وہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں جابجا گندگی کے ڈھیروں نے اس شہر کی عوام کو زہنی مریض بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ اس لیے کراچی والوں کے لیے کراچی کی آواز بننے کے لیے عمران خان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی عام عوام اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ اس روز بھرپور انداز میں گھروں سے نکلیں اور کراچی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ہاتھ مظبوط کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…