اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)شریف برادران کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھل گیا، ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیر شمروز رضوان کی شریف برادران کے خلاف ترمیمی درخواست پر منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے کے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے نواز شرییف، شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جبکہ فریقین کو دس مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔درخواست گزار نے ترمیمی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سائل کی درخواست 1996 سے ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پلاٹ بانٹ کر عدلیہ کو خریدنے کی کوشش کی ہے۔ غیرقانونی ذریعے سے رقم باہر بھجوانے پر نوازشریف کیخلا ف کارروائی کی جائے اور انہیں تاحیات نااہل بھی قرار دیا جائے۔