پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جب کوئی بھی حملہ کامیاب ہوجاتاتواس کے بدلے میں کیاکچھ ملتاتھا؟،آرمی پبلک سکول پرحملے کابہت افسوس ہے،احسان اللہ احسان کے مزیدتہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے پاک فوج کوگرفتار ی دینے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات اوردھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ساتھ خوفناک انکشافات کئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے احسان اللہ احسان نے بتایاکہ کالعدم تحریک طالبان کے پاس اس وقت کم ازکم 50خود کُش حملہ آور موجود ہیں جوکسی بھی وقت استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

احسان اللہ احسان نے بتایاکہ تحریک طالبان کی اعلی قیادت خود تومحفوظ پناہ گاہوں میں رہتی ہے اورعام لوگوں کوبھٹکاکرخودکش بمباربناکرتباہی کے منصوبے بنائے جاتے ہیں ۔ احسان اللہ احسان نے مزیدبتایا کہ جب کسی جگہ حملہ ہو جاتا ہے تو انعامی رقم وصول کی جاتی ہےاورانعامی رقم کی وصولی کے مختلف طریقے ہیں ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ آرمی پبلک سکول پر کئے جانے والے حملے پر مجھے بے حد افسوس ہے کہ اس وحشیانہ حملے میں معصوم بچوں کو مارا گیا۔انہوں نے بتایاکہ جب سوات میں ملالہ یوسف زئی پرحملہ کیاگیاتومجھے اس وقت بہت زیادہ دبائوکاسامناکرناپڑااوریہ دبائوملافضل اللہ کاتھا۔ جبکہ پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نےکہاہےکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا اعتراف اورسابق طالبان ترجمان احسان اللہ کےانکشافات نے بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت بطور ریاست ملوث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ احسان اللہ احسان نے پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔انہوں  نے کہاکہ بتایا گیا ہے کہ جماعت الاحرار کو بھارت اور افغانستان سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ خالد خراسانی کے بھارت میں علاج کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔دفترخارجہ کےترجمان نے واضح کیاکہ بھارت افغانستان  کی پاکستان میں کا معاملہ تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…