اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معروف بزنس مین اور سٹیل ٹائیکون سجن جندال کی افغانستان سے پاکستان آمد ، سیاحتی مقام مری میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ۔ اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معروف بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت تین رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز طیارے کے ذریعے کابل سے اسلام آباد پہنچا ہے ۔بھارتی وفد میں بزنس ٹائیکون سجن جندال، سوکیت سنگال
اوروریندرببرسنگھ شامل ہیں۔ غیراعلانیہ دورے پرآنیوالابھارتی وفد مری گیا جہاں اس نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔کلبھوشن یادیو کی سزائے موت، احسان اللہ احسان کے انکشافات کے بعد بھارتی وفد کی آمد کو معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سجن جندال وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شریک ہوئے تھے اورنریندرمودی کو رائے ونڈ لانے میں بھی سجن جندال کا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔