لاہور( این این آئی)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں سحراورافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،صنعتی شعبے کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں توانائی کی قلت پر
قابو پانے کیلئے پن بجلی، گیس اور کوئلے کے منصوبے شروع کررکھے ہیں اپنے وعدے کے مطابق ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک بالخصوص تھر کے علاقے میں کوئلے کے وسیع ذخائرموجود ہیں اور ان علاقوں میں بجلی گھر قائم کرکے مکمل ان سے استفادہ کیاجائے گا۔انہوںنے بتایا کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی اور ان اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پیشگی انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔