جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیاگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کے خلاف گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وفاقی حکومت کے خلاف سندھ بھر میں ڈویژن سطح پر سندھ کے 6 ڈویژنز میں احتجاجی دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، یہ شیڈول منگل کے روز پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔

اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، عاجز دھامراہ، سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی موجود تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، گیس اور پانی کی عدم فراہمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور نواز شریف ہیں اسلئے عوام ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کو مزید نہیں دیکھنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے اور سندھ بھر کے 6 ڈویژنوں میں ڈویژن سطح پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی جانب سے (آج) 26 مئی بدھ کو کراچی میں مزار قائد کے گیٹ پر بڑا دھرنا دیا جائے گااور یہ دھرنا دوپہر 3 بجے ہوگا جس میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل اتوار کو حیدرآباد میں حیدر چوک پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ 6 مئی ہفتہ کے روز لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر دھرنا دیں گے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ 11 مئی کو میر پور خاص میں دھرنا دیا جائے گا جبکہ 16 مئی کو شہید بے نظیر آباد میں دھرنا ہوگا اور 21 مئی کو سکھر میں بھی دھرنا دیا جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کو یوم مئی کے طور پر سندھ بھر میں منایا جائے گا اس سلسلے میں یکم مئی کو دوپہر 3 بجے نشتر پارک کراچی میں ایک بڑا جلسہ عام کیا جائے گا۔

جلسے کے لئے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی سربراہی میں ایک انتظامی جلسہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی، شہلا رضا، اقبال ساندھ، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، مرتضیٰ بلوچ، جاوید شیخ شامل ہیں، مذکورہ کمیٹی جلسے کے لئے انتظامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل پر خاموش ہوکر بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہیں اور احتجاجی دھرنے دے کر بتائیں گے کہ میاں صاحب عوام آپ سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف ناقابل اعتبار شخص بن چکا ہے اور عدالت نے بھی وزیراعظم کو ملزم قرار دے کر چارج شیٹ کر دی ہے اور اب وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھے نواز شریف چور بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کی جڑ وزیر اعظم نواز شریف ہیں اس لئے وہ اب ملک کی جان چھوڑیں اور عہدے سے استعفیٰ دیں اور ہم نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے اور جب تک وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے تب تک یہ عوام کی تحریک جاری رہے گی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کی عوام نے کالا باغ ڈیم سمیت ملک دشمن منصوبوں کو ناکام بنایا اور اب وفاقی حکومت کی ذیادتیوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی پیدا کرنے کے لئے 1994 میں کیٹی بندر منصوبہ شروع کیا مگر نواز شریف نے آتے ہوئے اس وقت وہ تمام منصوبے بند کرائے اور عوام کے مزید 9 سال آمروں نے ضائع کئے اور اب دوبارہ نواز شریف کی حکومت نے اس نندی پور منصوبے کو بھی کرپشن کی نظر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 20 گھٹنوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،کیا وفاقی حکومت کو ہم انسان نظر نہیں آتے؟

انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے لئے ارسا ایک اتھارٹی ہے مگر غیرقانونی طریقے سے واپڈا پانی کی تقسیم کر رہا ہے جس پر سندھ کو اعتراض ہے ، وفاقی حکومت بتائے کہ اگر ارسا آزاد اتھارٹی ہے تو اس پر واپڈا کا تسلط کیوں ہے؟ 1991 کے معاہدے پر پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دھرنے مناسب وقت پر ہیں ، نواز شریف کو ہم مضبوط نہیں کرنا چاہا رہے مگر عمران خان نے سولو فلائٹ کرکے وقت سے قبل دھرنے دے کر نواز شریف کو مضبوط کیا اور عمران خان نے ریفری کی انگلی کی بات کی جس میں وہ ناکام ہوا ، مگر ہم نواز شریف کو گھر بھیج کر رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…