اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف نااہل ہوں گے یا کمیشن بنے گا، فیصلہ آج ہو جائے گا۔ کیس کی سماعت آج ہو گی، فریقین کو نوٹسز اور دیگر کو پاسز جاری کر دیے گئے ہیں، وزیراعظم نے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے، سکیورٹی اداروں نے سپریم کے اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی ہے، سکیورٹی اداروں کے مطابق سپریم کورٹ کے جاری کردہ پاسز
کی بنیاد پر ہی فریقین سپریم کورٹ میں داخل ہو سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 13، پی ٹی آئی نے 22 ، جماعت اسلامی نے 25، عوامی مسلم لیگ نے 21 پاسز کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے ہدایت دی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو 15 سے زائد سکیورٹی پاس جاری نہ کیے جائیں، سپریم کورٹ کے وکلاء کو بھی پاس جاری کیے جائیں گے، تحریک انصاف کو 15 انٹری پاسز جاری کر دیے گئے ہیں۔