اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر کوئی پریشانی نہیں ہے ، یہ کیس محض سیاسی و مخالفین کی روش کی بنیاد پر تھا جو کہ الزام لگانے والے ثابت نہیں کرسکے ۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا کہ حکومت کو
جمعرات کوسپریم کورٹ کی جانب سے آنیوالے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ یہ کیس سیاسی مخالفین کی جانب سے صرف روش کی بنیاد پر بنایا گیا تھا جس میں سیاسی مخالفین اپنے لگائے گئے الزامات ثابت کر نے میں ناکام رہے ہیں ، پوری قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف غریبوں کے ہمدرد ہیں