اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاناماکیس سے ایک روزقبل تحریک انصاف کاایک انتہائی اقدام ،حکومت ششدر

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قراداد پیش کر دی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال کو ختم کر کے فی الفور ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی طرف سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد کا شارٹ فال بڑھ کر7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

ہے اور اپریل کے مہینے میں گرمی کی شدید لہر اور حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے بڑھا کر 12گھنٹے اور دیہاتوں میں 16سے بڑھا کر 18سے20گھنٹے کر دیاگیا ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کی اس بندش نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں حالیہ لوڈشیڈنگ پر ہر مکتبہ فکر کی جانب سے احتجاج جاری ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور صنعتو ں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو رہی ہے شعیب صدیقی نے قرار داد میں واضح کیا ہے کہ پاکستانی عوام معاشی ،سماجی اور مالی مسائل کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کے استعما ل کیے بغیر بھاری بل ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمرانوں کے وعدوں اور دعوؤں کے باوجود ملک میں بجلی کے شارٹ فال کو کم نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ روز بروز بجلی کا بڑھتا ہوا بحران بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آ رہا ہے لہذاعوام کی پریشانی اور تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال کو فوری طور پر ختم کر کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ عوام نواز لیگ کے جھوٹے

وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھانت بھانت کی بولیاں اب مزید سنی نہیں جا سکتیں عوام لوڈ شیڈنگ کے عفریت سے تنگ آ چکے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کا جلد اور دیر پا حل چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…