اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2017ء منظور کرلیا۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے ایوان میں تمام تعلیمی اداروں میں مسلمان طلباء کے لئے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے احکام وضع کرنے کا بل (قرآن پاک کی لازمی
تعلیم کا بل 2017ء) پیش کیا۔ ایوان نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دور ان بحری بیمہ بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تجارت سراج محمد خان نے بحری بیمہ 2016ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔