صوابی (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا ہے کہ مشعال خان کا قتل ایک سازش تھی،توہین رسالت کا الزام لگا کر مشعال خان کو قتل کیا گیا،کیس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،سازش کرنے والوں کو سزا دلوائیں گے،مشعال کے قاتلوں کو سزائیں دلواکر مثال قائم کریں گے،پورا پاکستان مشعال خان کے قاتلوں کو سزا دلانے پر متفق ہے،ملزمان کسی بھی جماعت سے ہوں انہیں نہیں چھوڑا
جائے گا۔منگل کو صوابی میں مشعال خان کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ توہین رسالت نہیں تھی یہ مشعال خان کے خلاف ایک سازش تھی،مشعال خان قتل کیس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،مشعال خان کے قتل میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں،سازش کرنے والوں کو سزادلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشعال کے قاتلوں کو سزائیں دلواکر مثال قائم کریں گے،وہین رسالت کا الزام لگا کر مشعال خان کو قتل کیا گیا،مشعال کے والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پورا پاکستان مشعال خان کے قاتلوں کو سزا دلانے پر متفق ہے،مشعال خان قتل کیس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے،کیس پر کارکردگی دکھانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ملزمان کسی بھی جماعت سے ہوں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا،مشعال کا ظالمانہ قتل کیا گیا،مقصد کچھ اور وجہ کچھ اور تھی،بہانہ توہین رسالت کا بنایا گیا۔کیس پر کارکردگی دکھانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ملزمان کسی بھی جماعت سے ہوں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا،مشعال کا ظالمانہ قتل کیا گیا،مقصد کچھ اور وجہ کچھ اور تھی،بہانہ توہین رسالت کا بنایا گیا۔