اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرعلم نجوم ماموں نے پیش گوئی کی ہے کہ 20اپریل کوپاناماکیس کافیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آئے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ماہرعلم نجوم ماموں نے کہاکہ جمعرات کادن وزیراعظم نوازشریف کے لئے اچھانہیں ہے اورستاروں کی چال کے مطابق پاناماکیس کافیصلہ ان
کے خلاف آئے گا۔انہوں نے کہاکہ اگست میں سیاسی ہلچل زیادہ بڑھ جائے گی اوروزیراعظم نوازشریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ماموں نے مزیدکہاکہ نوازشریف وزیراعظم کے عہدے پررہیں گے لیکن ان کی سیاسی مشکلات میں بہت زیادہ بڑھ جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سیاسی بصیرت سے مشکلات کم کرسکتے ہیں ۔