اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

لاہورمیں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،پولیس کا لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد/ملتان/فیصل آباد/حافظ آباد (آئی این پی) شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر نے پر بجلی کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز کر دیا،لاہور کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈ نگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ‘بر کی روڈ پر لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نیوالوں کو منتشر کر نے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائر نگ سے علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا، ملک میں

بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر نے پر بجلی کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز کر دیا ‘لاہور کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈ نگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ‘بر کی روڈ پر لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نیوالوں کو منتشر کر نے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائر نگ سے علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں مسلسل3گھنٹے بجلی کی بندش اور دیہاتوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ عوام کا جینا مشکل کرد یا‘عوام کو وزیر اعظم نوازشر یف سے لوڈشیڈ نگ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی ضرورت19ہزار میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیدوار12ہزار میگاواٹ کے قر یب ہے جسکی وجہ سے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 16سے 18گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ۔ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے لیسکو کے چار سے پانچ گرڈ سٹیشنز کو بیک وقت بند کر کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔ منگل کے روز صبح کے اوقات میں لیسکو کے گلشن راوی، ریوارز گارڈن، کوٹ لکھپت اور گارڈن ٹاؤن گرڈ سٹیشن کو بیک وقت بند کر دیا گیا ۔ ایک گھنٹے کی بندش کے بعد

مذکورہ گرڈ سٹیشنز سے بجلی بحال کر کے مزید چار رحمان پارک، لاہور کینٹ، لیفو اور باٹاپور گرڈ سٹیشن کو بند کر دیا گیا، اسی طرح بھاٹی گیٹ، جوہر ٹاؤن،اقبال ٹاؤن، سید پور اور چاہ میراں گرڈ سٹیشن سے بھی بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی طلب 3500 میگاواٹ ہے جبکہ2377 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے اور1500 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب لیسکو ترجمان کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے جلد شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔دوسری طرف بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔گزشتہ روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہدرہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے مختلف شہروں سے لاہور میں داخل ہونے اور باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ پولیس کی طرف سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

جس کے باعث مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ کوٹ لکھپت میں بھی عوام نے بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ اور لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف حلقہ این اے 124میں فتح گڑھ کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی جو سینہ کوبی کرتے رہے ۔اس موقع پر مظاہرین بجلی دو ، بجلی دو ، اپنے وعدے پورے کرو، گو نواز گو ،گو شہباز گو کے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین کی طرف سے مرکزی شاہراہ کو بلاک کرنے کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری اپنی گاڑیوں سے باہر نکل کر احتجاج میں شریک ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں 16سے20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے تجربہ کار حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے ۔ بتایا جائے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہونے کے جو اشتہارات دئیے گئے ہیں وہ بجلی کہاں چلی گئی ؟۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث سر کلر ڈیٹ ایک مرتبہ پھر 500ارب روپے سے تجاویز کر گیا ہے اور حکمرانوں نے اسے اتارنے کیلئے ایک مرتبہ پھر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا پروگرام ترتیب دیدیا ہے جسے کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں ، وزراء سرکاری امور سر انجام دینے کی بجائے اپنی پانامہ زدہ قیادت کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں ۔اگر بجلی کے بحران میں کمی کے لئے عملی اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا ۔گڑھی شاہو، شاد باغ ، نسبت روڈ ،سنت نگر ، والٹن میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ لاہور کے علاقہ بر کی روڈ پر لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نیوالوں کو منتشر کر نے کیلئے پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائر نگ سے علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا اور عوام حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…