منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اپریل کے مہینے میں گرمی کا برسوں پرانہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،تشویشناک انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)لاہور میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا منگل کو صوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اپریل کے

مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاصوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلے اپریل 2010 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت، سبی، لاڑکانہ، نورپورتھل، بھکر، ڈی جی خان47، کوٹ ادو 46، لاہور،  ڈی آئی خان، جھنگ، ساہیوال میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…