بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی،شہروں کے نام جاری

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)لاہور میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا منگل کو صوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اپریل کے

مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاصوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلے اپریل 2010 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت، سبی، لاڑکانہ، نورپورتھل، بھکر، ڈی جی خان47، کوٹ ادو 46، لاہور، رحیم یار خان، خانپور. ڈی آئی خان، جھنگ، ساہیوال میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…