لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں مردم شماری کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والاایک اورفوجی بھی شہیدہوگیاجس کے بعد اس حملے میں شہداکی تعداد 8ہوگئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 6 اپریل کو دہشتگردوں نے مردم شماری کی ٹیم کو نشانہ بنایا تھا ۔ حملے میں 4 فوجی جوانوں سمیت
مردم شماری ٹیم کے 3 نمائندے شہید جبکہ 14 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں سے ایک فوجی جوان ممشاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کی صبح شہیدہو گیا ۔ شہید فوجی ممشاداحمد کا تعلق ٹو سندھ رجمنٹ اورملتان کارہائشی تھا ۔ممشاداحمد کی شہادت کے بعد خود کش حملے کے شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے