منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ایک ارب روپے کی لاگت ،6ماہ میں تعمیر ،وزیراعلیٰ نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کیا،یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے زائدکی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیاہے ۔وزیراعلی محمد شہبازشریف کوسیکرٹری تعمیر ات ومواصلات نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد ستمبر 2016ء میں رکھا گیا اور 16اپریل 2017ء کو 6ماہ کی قلیل مدت میں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیاہے ۔فلائی اوور بننے سے رائیونڈ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی اور انہیں ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔وزیراعلی نے تقریب میں موجود شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی وزیراعظم محمدنوازشریف کو مل کر آ رہاہوں، انہوں نے بھی آپ کے لئے سلام بھجوایا او رآپ کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ، پنجاب حکومت کے وکلاء اس ضمن میں کل بھی دلائل دیں گے، اس کیس کافیصلہ کیا آئے گا،یہ اللہ تعالی ہی جانتا ہے تاہم جب فیصلہ آئے گاہم اس فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا جال بچھایا جارہاہے ،میں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیاہے۔فیصل آباد میں میٹروبس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اینڈ سکلز یونیورسٹی کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکاہے جبکہ نیازی صاحب! جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اور کہتے تھے کہ میں پشاو رمیں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا، آج یہ نیازی صاحب! پشاو رمیں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔نیازی صاحب! آپ نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، آپ نے دھرنے دیئے،لا ک ڈاؤن کیا او راحتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کیا ۔نیازی صاحب ! اب خیبر پختونخوا کے عوام نے آپ کو مجبور کیا ہے کہ میٹروبس کا منصوبہ پشاور میں شروع کیا جائے تو آپ کو میٹروبس منصوبے کا خیال آیاہے ،اگر آپ نے یہ منصوبہ چار سال قبل بنایا ہوتا تو آج خیبر پختونخواکے عظیم بہن، بھائی، مائیں، بیٹیاں، مزدور ، طالبعلم ،ڈاکٹر،محنت کش، ٹیچرز او ردیگر افرادعزت اوروقارکے ساتھ سفری سہولتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوتے لیکن افسوس نیازی صاحب! آپ احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈاؤن کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال آیا تو آپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد آئی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائی بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہیں، جتنے پنجاب میں بسنے والے شہری، لیکن نیاز ی صاحب کو پنجاب میں بسنے والے شہریوں کی ترقی و خوشحالی عزیز نہیں، اسی لئے انہوں نے میٹروبس کو جنگلا بس کہاجو عوام کی توہین ہے۔ہماری خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…