بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ڈان لیکس کے معاملے پرکس کو تڑکا لگے گا ؟ترک صدر کی طرز پر نوازشریف کیلئے پاکستان میں ریفرنڈم،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پردووزراء4 کو تڑکا لگے گا ،اس میں 4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں ‘ زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے ‘ آصف زرداری بلاول سے نعرے لگوائیں ‘ ترک صدر نے جس طرح صدارتی ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف اپنے وزیر

اعظم رہنے پر نا رہنے کا ریفرنڈم کروائیں ‘ مشعال خان قتل سمیت ملک بھر کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں سچا عاشق رسول ہوں میرا موقف ہے کہ نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ کسی کو اپنے عقیدے کو چھیڑنے دیں۔ مشعال خان کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاہم یہ معاملہ اب میڈیا پر زیادہ نہ اچھالا جائے۔ حکومت کی ملک بھر میں کہیں بھی رٹ قائم نہیں رہی کے پی کے حکومت کی طرف سے مشعال خان قتل کیس کی علامتی تحقیقات کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں۔ اس ملک کا اربوں روپیہ لوٹ لیا جاتا ہے صرف مشعال خان قتل کیس کیوں تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بولنے کیلئے چند وزیروں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے۔ رسولہ پارک ہائیڈل پاور کے تمام منصوبے فلاپ ہو گئے۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ موجو دہ حکومت کبھی لوڈ شیڈندگ ختم نہیں کر سکتی۔ داسو سمیت تمام منصوبے گرمی آتے ہی اڑ چکے ہیں حکومت نے کام کرنے کی بجائے اشتہارات پر توجہ دی۔ اربوں روپے کے اشتہارات میں آج بھی زیرو لوڈ شیڈنگ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پر معاملات طے پا چکے ہیں۔(آج) رپورٹ آ جائے گی۔ ڈان لیکس کے معاملے پر

دووزراء4 کو تڑکا لگے گا ،اس میں4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں اگر زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے۔ وہ بلاول سے نعرے لگوائیں زیادہ بہتر ہو گا۔ جس طرح ترک صدر نے صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف بھی اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…