پشاور(این این آئی)سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی نے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دے دی ۔سابق وزیر کی جانب سے درخواست ایس ایچ اوحیات آباد کے نام پر لکھی گئی ہیں جس میں سابق وزیر نے کرمینل کیس کے تحت سابق ڈی جی احتساب کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دی ہے درخواست میں
سابق ڈی جی حامد خان ، ایکٹنگ ڈائریکٹر انوسٹگیشن سردار علی اور دیگر افسران کے خلاف کارروائی کا بھی لکھا گیا ہے رخواست میں 177,420,464,467471PPC r/W 119 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہیں ،درخواست میں سابق احتساب کمیشن کے عہدیداروں پر جعلسازی اور جھوٹی معلومات مہیا کرنے کا مقدمے کے لئے درخواست دی ہے۔