اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم مفتی محمد نعیم کا کہنا تھا کہ آج کل دو آدمی جھگڑ پڑیں تو آپس میں لکھوا دیتے ہیں کہ توہین رسالت ﷺْ ہوئی، آپس میں زمین کا کوئی جھگڑا ہو یا طلبا تنظیموں کا آپس میں کوئی جھگڑا ہو، ایک دوسرے پر توہین رسالت ﷺ کا الزام لگا دیا جاتا ہے، مفتی محمد نعیم نے کہا کہ جب تک یہ الزام تھا،
الزام پر قانوناََ اور شرعاََ کسی اعتبار سے کسی کو بھی مارنے کی اجازت نہیں، لہٰذا جنہوں نے یہ کام کیا ہے ان کو وہی سزا ملنی چاہئے جو توہین رسالت ﷺ والوں کو ملتی ہے۔ یہ وجہ ہے کہ ہمارے ملک کے اندر جب کوئی مسئلہ پھنس جاتا ہے تو الزام توہین رسالت ﷺ کا لگا کر دوسرے کو نشان عبرت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پولیس اور عدلیہ اس میں تحقیقات نہیں کرتیں۔