لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں ظلم کی ایک نئی داستان سامنے آگئی ۔ملزمان نے ایک طالب علم کوسکول جاتے ہوئے اغواکرنے کے بعد اس کوتشددکانشانہ بناکربینائی سے ہمیشہ کےلئے محروم کردیا۔ملزمان میں سے ایک سفاک شخص نے 9ویں جماعت کے طالب علم کی آنکھوں میں سوئے مارکراس بینائی سے محروم کردیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حنیف نامی شخص نے نویں جماعت کے طالب علم محمد عیش کی آنکھوں میں
سوئے مارکراس کی دونوں آنکھوں کی بینائی ختم کردی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم محمدعیش نے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی جس میں اس نے موقف اختیارکیا کہ حنیف نامی شخص نے ان کی آنکھوں میں سوئے مارکراس کی آنکھوں کی بینائی ختم کردی ہے اس لئے ملزم حنیف کی ضمانت خارج نہ کی جائے ۔طالبعلم محمدعیش کے مطابق ملزم نےاس کی آنکھوں میں سوئے مارے اوراس کوزخمی کرکے دریائے راوی کے کنارے پھینک آیااوراس کوآنکھوں میں زخم آنے کی وجہ سے اسکی دونوںآنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی ۔طالب علم محمدعیش کی والدہ کااس موقع پرکہناتھاکہ ملزمان نے میرے بچے کی زندگی بربادکردی اوراب ان کورعایت دینے کی کوئی گنجائش نہیں ۔طالب علم کے والد نے اس موقع پرکہاکہ میرے بیٹاگھرسے پڑھنے کےلئے سکول گیاتھالیکن ملزمان نے اس کواغواکرکے تشددکانشانہ بنایااورزخمی حالت میں دریائے ر اوی کے کنارے پھینک آئے ۔طالب علم محمدعیش کے والدین نے اس موقع پرکہاکہ ہماری توزندگی ہی اجڑگئی ہے ۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کوسخت سے سخت سزادی جائے۔طالب علم محمدعیش کے والدین نے اس موقع پرکہاکہ ہماری توزندگی ہی اجڑگئی ہے ۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کوسخت سے سخت سزادی جائے۔طالب علم محمدعیش نویں جماعت میں پڑھتاہےانہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کوسخت سے سخت سزادی جائے۔طالب علم محمدعیش نویں جماعت میں پڑھتاہے