پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان ‘ چین اور روس افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے بیٹھے ہیں ۔ چین ضامن بنے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھی دیکھے، جہاد تم نے کیا ‘ خون پختونوں کا بہا اور سزا بھی پختونوں کو مل رہی ہے ‘ فاٹا کے حوالے سے سب وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ‘ شمالی اور جنوبی
پختونخوا کا لفظ ختم کریں گے۔ وہ جمعہ کو پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان ‘ چین اور روس افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے بیٹھے ہیں ۔ چین ضامن بنے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھی دیکھے۔ اسفندیار ولی نے کہاکہ جس جذبے سے نیشنل ایکشن پلان دیا اسی جذبے سے عملدرآمد نہیں ہوا۔ صوبائی حکومت تبدیلی کے دعوے کرتی تھی