جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ہمیں ایک سال کامعاوضہ بھی نہیں دیاگیا،ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کاانکشاف

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب سے نکالے گئے 130پاکستانی پاکستان پہنچ گئے ۔سعودی حکومت کی طرف سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد یہ پاکستانی ملتان ائرپورٹ پرپہنچے توانہوں نے انکشاف کہاکہ سعودی حکومت نے ان کوڈی پورٹ توکردیاہے لیکن جن کمپنیوں میں وہ کام کررہے تھے وہ بن لادن گروپ اورریڈیکورئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ  ہیں لیکن ان کمپنیوں نے ان کوایک سال کامعاوضہ بھی نہیں دیااوربہت ہی مشکل

وقت گزارتے رہے ۔ایک انگریزی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے نکالے گئے ان پاکستانیوں پرالزام ہے کہ وہ پرمٹ کی مدت ختم ہونے پرڈی پور ٹ کئے گئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کمپنیوں نے ان کے ورک پرمٹ کی دوسالہ تجدیدنہیں کرائی اورملبہ ان پاکستانی شہریوں پرگرادیاگیاکہ یہ غیرقانونی طورپرمقیم ہیں ۔ان ڈی پور ٹ کئے گئے ا فراد میں ایک پاکستانی شہری نے بتایاکہ ہمارے مالکان نے ہمیں ایک سال کے واجبات بھی نہیں دیئے ۔اس نے کہاکہ ہم نے پاکستانی سفارتخانے سے بھی اس معاملے پرکئی درخواستیں دیں لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں ملااورہماری تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی مددبھی نہیں کی گئی ۔ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی شہریوں نے بتایاکہ ہماری ملازمتیں ختم اورتنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں جبیل آرسی کمپس میں رہائش رکھناپڑی کیونکہ ورک پرمٹ کے بغیرسعودی عرب میں ملازمت نہیں دی جاتی ہے اورکئ روزبھوکے رہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے پاکستانی سفارتخانے سے چھ ماہ قبل رابطہ کیاتوہمیں جواب دیاگیاکہ پرمٹ کی تجدیدکرنےوالا سعودی سسٹم ہیک ہوگیاہے اوراس کی بحالی کے بعد ہی آپ کی امدادممکن ہوسکے گی ۔دوسری طرف وزارت خارجہ نے ان پاکستانیوں کوفی کس 50ہزا روپے دینے کادعوی کیاتھالیکن ان ڈی پورٹ کردہ شہریوں نے بتایاکہ ہمارے اہل خانہ کوتوصرف 10ہزارروپے ملے باقی رقم کاہمیں کچھ نہیں معلوم ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…