پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں احتساب کمیشن ترمیمی بل 2017 ء اور فوڈسیفٹی اتھارٹی کا ترمیمی مسودہ زیر غور لانے کے لئے پیش کیا گیا،دونوں بل رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف نے وزیر اعلی کی طرف سے اسمبلی میں پیش کئے جنہیں زیر غورلانے کے بعد اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاس کیا جائیگا، احتساب کمیشن بل میں بنیادوں طورپر دو ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے مطابق ڈی جی احتساب
کمیشن کی تعیناتی پشاورہائی کورٹ کے ذمہ ہوگی جبکہ کرپشن کے الزام میں گرفتاری کو جج کے فیصلہ سے مشروط کیا گیا ہے ، نئے مسودہ کے مطابق احتساب کمیشن گرفتاری سے قبل عدالت سے اجازت لینے کی پابند ہوگی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے باغی رکن ضیاء اللہ آفریدی نے احتساب کمیشن بل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے خود احتساب کمیشن پر عدم اعتماد کیا ،سابق ڈی جی احتساب کمیشن بدنیتی پر کام کرتاتھا