اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر كے سركاری و نجی تعليمی اداروں میں موسم گرما اور سرما كی چھٹيوں كا اعلان کردیاگیا، نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت تعليم نے پنجاب بھركے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما اور موسم سرما كی چھٹيوں كا شيڈول جاری كرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فيكيشن جاری كرديا ہے۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم گرماکی
تعطیلات کے سلسلے میں تعلیمی ادارے يكم جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے جب کہ موسم سرما میں ميدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہونگی ۔ پہاڑی علاقوں مری اور كوٹلی ستياں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما كی چھٹياں 20 دسمبر سے 4 مارچ تک ہوں گی جبكہ موسم گرما كی تعطیلات میں ان پہاڑی علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 جولائی سے 29 جولائی تک بند رہیں گے۔