کراچی(آن لائن)مصطفی کمال نے متحدہ کی ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیار ی کر لی ، رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق نے پاک سر زمین پارٹی مین شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو ممکنہ طور پر جلداس کا اعلان
کر یں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود عبدالرزاق ایم کیو ایم کے ٹکٹ سے پی ایس 116سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ یاد رہے دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضی فاروقی نے بھی استعفی دیکر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو نے کا اعلان کیا تھا ۔ وہ پی ایس 119سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔