منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

آپریشن رد الفساد:حساس شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ،بڑا منصوبہ ناکام ، کتنے دہشت گرفتار

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازیخان،کوئٹہ(آن لائن)ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد اور دیگر آپریشنز کے تحت ڈی جی خان اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،جھڑپ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بنا کر2 دہشت گردوں گرفتارکرلیا،80کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان اور آس پاس کے علاقوں میں فوج اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلا ک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک رینجرز کا جوان زخمی ہوگیا جس کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اتوار کی صبح 5 بجے شروع کیا گیا اور مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں ذرائع کے مطابق مارے جانیوالے افراد سکیورٹی فورسز اور اہم قومی مقامات پر حملوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔پاک افغان سرحدی علاقیمیں 80 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ،2 دہشت گرد گرفتار،گاڑی کو قندھارمیں تیار کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔آئی

ایس پی آر کے تحت آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں آپریشن کر کے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔سیکورٹی فورسزنے خفیہ معلومات کی بنیادپر چمن اورپاک افغان سرحدی علاقے میں آپریشن کیااور دہشت گردی میں استعمال ہونیوالا80کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لے لیا

،بارودی موادگاڑی میں چھپایا گیا تھا۔دہشت گردوں کاگاڑی میں بارودی موادرکھ کرتخریب کاری کامنصوبہ تھا،آپریشن کے دوران2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتاہے کہ گاڑی کو افغان شہرقندھارمیں تیار کیا گیا،خفیہ اطلاع کے مطابق گاڑی افغانستان سے

پاکستان لائی گئی تھی ۔ ادھربھکر اورلودھراں میں کارروائی کے دوران34افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔بھکر میں حیدر آباد تھل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ادھر لودھراں میں صدر کے علاقے بستی راجہ پور میں پولیس اور حساس

اداروں نے کارروائی کے دوران 28 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور56افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔اس دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جن سے 3مشکوک موٹرسائیکلیں اور منشیات بھی برآمد ہوئی ،پکڑے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…