اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امت بہت مشکلات سےگزررہی ہے ، اسلام کی غلط تشریح پیش کی جا رہی ہے،اس لیے ہوشیار رہیں ، پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے اور یہ اعزاز اسے تمام مسلم ممالک سے ممتاز کرتا ہے، امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم کا
جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات کے آخری روز خطاب، دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات کے آخری روز امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ اس وقت مشکلات سے دوچار ہے ،اسلام کی غلط تشریح پیش کی جا رہی ہے اس لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ مسلمان آپس میں باہمی رابطے میں رہیں ۔کیونکہ امت کی ترقی اور خوشحالی باہمی اتحاد میں پنہاں ہے۔ امام کعبہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ مقامات مقدسہ کی حفاظت سے آنکھیں نہیں پھیرسکتے اور مقامات مقدسہ کی حفاظت پرپاکستان کےمؤقف کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں کیوں کہ پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے اور یہ اعزاز اسے تمام مسلم ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات پھیلانے میں مدارس کا اہم کردار ہے جو لوگوں کو دہشتگردی سے دور رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔آخر میں امام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم نے اختتامی دعا کرائی اس موقع پررقت آمیز مناطر دیکھنے میں آئے اور کئی شرکاء اجتماع آبدیدہ ہوگئے۔