لاہور(مانیٹرنگ ڈیس)پنجاب میں کرائے پرمکان لینے والوں کےلئے رجسٹریشن کےلئے نئی ایپ متعارف کرادی گئی ہے جس کی وجہ سے اب عوام کوتھانوں کے چکر نہیں لگانےپڑیں گے بلکہ گھربیٹھے ہی وہ مکان کرائے پرحاصل کرنے کے بعد علاقے کے تھانے میں اپنی رجسٹریشن کراسکیںگے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے عوام کی سہولت کے لئےیہ ایپ متعارف کرائی ہے ۔ اس کوایپلی کیشن گوگل پلےاسٹورسےڈاؤن لوڈ
کیاجاسکتاہے۔ اس ایپ کے بارے میں ایس ایس پی لاہورعمران یعقوب نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اب کرایہ دارتھانے کے بجائے اپنے گھرمیں بیٹھ کرہی رجسٹریشن کراسکیں گے اورمکان کرایہ پرحاصل کرنے کے بعد 15یوم کے اندراس ایپ کے ذریعے آن لائن فارم بھجواناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس آسانی کے بائوجود اگرکسی شخص نے رجسٹریشن نہ کرائی تواس کوایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتاہے ۔