اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں بیدیاں روڈپرمردم شماری کے عملے پرحملے میں فوجی جوانوں سمیت 7افراد شہیدہوئے ہیں جس پرناقدین نے حکمرانوں کی سیکیورٹی پرآنے والے اخراجات پرسوالات اٹھاناشروع کردیئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کی سیکیورٹی پرگزشتہ 8سالوں میں
7ارب41کروڑ48لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ خاص کرپنجاب میں حکمران خان کے بچے بچے کوسکواڈاورسیکیورٹی ملی ہوئی ہے جس پراخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔اس طرح کی سیکیورٹی لینے پرعوام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ حکمران خود تومحفوظ ہیں،ہم غیرمحفوظ ہیں ۔اورحکمران خود کوہی محفوظ کرنے میں مصروف ہیں